تجاوزات کیخلاف آپریشن، وزیراعلیٰ سندھ کا چیف جسٹس سے ٹیلیفونک رابطہ

تجاوزات کیخلاف آپریشن، وزیراعلیٰ سندھ کا چیف جسٹس سے ٹیلیفونک رابطہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں جاری تجاوزات کیخلاف آپریشن پر تجارتی ، سیاسی اور شہری حلقوں کے تحفظات کے بعد چیف جسٹس ثاقب نثار سے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔وزیراعلی سندھ نے چیف جسٹس سے ہونیوالی گفتگو سے پارٹی کی اعلی قیادت کو بھی آگاہ کیا اور اس حوالے سے اعتماد میں لیا۔ذرائع کے مطابق کراچی میں جاری تجاوزات کے خلاف مہم اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونیوالی صورتحال پر پیپلزپارٹی کی حکومت خاصی مشکلات میں ہے، کاروباری ، شہری اور اب سیاسی حلقوں کی جانب سے جاری آپریشن پر خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلی مراد علی شاہ نے چیف جسٹس کو بتایا کہ غیرقانونی تعمیرات اور خلاف ضابطہ تجاوزات گرائی جارہی ہیں تاہم بعض لیز شدہ اور ماضی کے ادوار میں الاٹ کی گئی دکانوں اور گھروں کو گرانے سے کراچی میں صورتحال بگڑ رہی ہے۔
ٹیلیفونک رابطہ