جھوٹ بولوں گانہ بدعہدی ،نومنتخب میکسیکن صدرنے حلف اٹھالیا

جھوٹ بولوں گانہ بدعہدی ،نومنتخب میکسیکن صدرنے حلف اٹھالیا

میکسیکو سٹی (این این آئی)میکسیکو کے نئے صدر نے اپنے منصب کا حلف اٹھاتے ہی کفایت شعاری کی پالیسی اپنانے کا اعلان کیا ہے۔ وہ صدارتی محل میں قیام نہیں کریں گے۔ وہ کئی دہائیوں کے بعد بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے پہلے میکسیکن سربراہ مملکت ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسٹیبلیشمنٹ مخالف بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے آندریس مانوئل لوپیز اوبراڈور عرف آملو نے منصب صدارت سنبھالنے کے بعد عوام کے سامنے ایک مرتبہ پھر اپنے اس سابقہ عزم کا اظہار کیا کہ وہ جب تک اس منصب پر براجمان رہیں گے تب تک وہ جھوٹ کا سہارا نہیں لیں گے اور اپنی عوام کو کسی بھی صورت میں دھوکا نہیں دیں گے۔انہوں نے صدارتی محل میں قیام رہنے سے انکار کرتے ہوئے کفایت شعاری کے تحت اپنی تنخواہ ساٹھ فیصد کم بھی کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ وہ صدارتی پرشکوہ کار کی جگہ اپنی فولکس ویگن جیٹا گاڑی استعمال کریں۔ آندریس مانوئل لوپیز اوبراڈور عرف آملو کی تقریب حلف برداری میں کئی غیر ملکی مہمان موجود تھے۔ ان میں نائب امریکی صدر مائیک پینس کے علاوہ صدر ٹرمپ کی بڑی بیٹی ایوانکا کے ساتھ ساتھ ہسپانوی باشاہ فلپے ثانی اوروینزویلا کے صدر نکولس مادورو بھی شامل تھے۔

صدر

مزید : کراچی صفحہ اول