نیب کانجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کیخلاف کارروائی کا دائرہ وسیع ،اسلام آباد سے آغاز

نیب کانجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کیخلاف کارروائی کا دائرہ وسیع ،اسلام آباد سے آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)نیب نے عوام کو دھوکہ دینے اور ہاؤسنگ سوسائٹیاں بنا کر رقوم بٹورنے والوں کیخلاف کارروائی کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے اس سلسلے میں اسلام آباد کی متعدد ہاؤسنگ سو سائٹیوں کے مالکان کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ نیب نے عوام کو خبر دار کیا کہ جعلسازی سے بنائی گئی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں پلاٹس نہ خریدیں اور اگر انہوں نے ان ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں رقوم جمع کرانے کے باوجود ابھی تک پلاٹس حاصل نہیں کیے تو وہ نیب حکام کو تحریری طور پر اپنی شکایات سے آگاہ کریں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ان ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں ایک مالک وسیم علی عرف لکی علی کی 9 ہاؤسنگ سوسائٹیاں شامل ہیں، جن میں نیشنل گارڈن، ڈیفنس ویلی دھمیال روڈ، نیشنل ٹاؤن گرجا روڈ، نیو اسلام آباد سٹی، ڈیفنس ایونیو، سرسید ٹاؤن دھمیال روڈ، دھمیال سٹی، سر سید گارڈن اور نیشنل ویلی شامل ہیں۔
نیب