سرگردھا ، جعلی پیر کے کہنے پر معصوم بیٹی کو قتل کر دیا گیا

سرگردھا ، جعلی پیر کے کہنے پر معصوم بیٹی کو قتل کر دیا گیا

سرگودھا(بیورو رپورٹ) جعلی پیر کے حکم پر باپ نے اپنی حقیقی ڈیڑھ سالہ بیٹی ذبحہ کر کے قتل کر ڈالی۔ گزشتہ صبح اعظم پارک میں معصوم بچی سویرا کے قتل پر شور پڑا ہوا تھا، تھانہ اربن ایریا پولیس نے معصوم مقتولہ سویرا کی لاش قبضہ میں لے کر ڈی ایچ کیو ایمر جنسی سے میڈیکل رپورٹ پوسٹمارٹم کے لئے لائے تو حلقہ و احباب کے مرد و زن سے معلوم ہوا ہے کہ مطاہر رسول کی بیوی روٹھ کر 4 ماہ سے اپنے میکے بیٹھی ہوئی ہے، مطاہر رسول اپنے عامل جعلی پیر کے پاس جاتا رہا، جس نے قاتل باپ کو مشورہ دیا کہ تمہاری کم سن بچی سویرا منہوس ہے اس سے جان چھڑاؤ تمہارا رزق بھی بڑھ جائے گا، تمہاری بیوی بھی واپس تمہارے گھر آ جائے گی، جس کے بعد گزشتہ شب قاتل باپ نے اپنی معصوم بچی کو ذبحہ کر دیا اور گھر سے فرار ہو گیا۔ تا حال قاتل باپ گرفتار نہ ہو سکا، حلقے کے افراد کا یہ بھی کہنا ہے کہ قاتل کا جعلی پیر عمران نامی شخص محمدی کالونی گلی نمبر 11 میں نام نہاد آستانے پر رہائش پذیر ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول