47 سال میںیو اے ای نے ترقی اور بہتر حکمرانی میں مثال قائم کی، عمران خان

47 سال میںیو اے ای نے ترقی اور بہتر حکمرانی میں مثال قائم کی، عمران خان

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے یو اے ای کے قومی دن کے مو قع پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا 47 سال میںیو اے ای نے ترقی اور بہتر حکمرانی میں مثال قائم کی ہے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان بہتر تعلقات مزید فروغ پا رہے ہیں ان خیالات کا اظہاروزیر اعظم نے یو اے ای کے 47 ویں قومی دن کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہا متحدہ عرب امارات کی 47 سال میں ترقی اور بہتر طرز حکمرانی ایک بہت بڑی مثال ہے پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات فروغ پا ر ہے ہیں اور اب دونوں ملکو ں کے دو طرفہ تعلقات سٹرٹیجک معاشی شراکت داری میں بدل چکے ہیں لیکن حقیقت میں متحدہ عرب امارات کی خوشحالی دور اندیش قیادت کا نتیجہ ہے۔

عمران خان

مزید : کراچی صفحہ اول