فوزیہ قصوری پی ایس پی سے مستعفی، سیاست چھوڑنے کا اعلان

فوزیہ قصوری پی ایس پی سے مستعفی، سیاست چھوڑنے کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) پاک سرزمین پارٹی کی رہنما فوزیہ قصوری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔پاک سرزمین پارٹی کی مرکزی رہنما فوزیہ قصوری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں میرا سفر ختم ہو گیا ہے۔فوزیہ قصوری نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں ملک کی ترقی کے لیے دعا کرتی رہوں گی اور اب آئندہ فلاحی کاموں کے ذریعے ملک کی خدمت کرنے کی کوشش کروں گی۔فوزیہ قصوری اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما تھیں اور 24 مئی 2018 کو عام انتخابات سے قبل قیادت کی پالیسیوں سے اختلاف کے باعث پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ کر پی ایس پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔فوزیہ قصوری کاشمار تحریک انصاف کے ابتدائی لوگوں میں ہوتا تھا اور انہوں نے ہر مشکل وقت میں عمران خان کا ساتھ دیا اور تحریک انصاف کی خواتین ونگ کی صدر بھی رہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول