تجاوزات کیخلاف آپریشن، وزیراعلیٰ سندھ کا چیف جسٹس سے ٹیلی فونک رابطہ

تجاوزات کیخلاف آپریشن، وزیراعلیٰ سندھ کا چیف جسٹس سے ٹیلی فونک رابطہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن پر تجارتی ، سیاسی اور شہری حلقوں کے تحفظات کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سے سے ٹیلفون پر رابطہ کیا ہے۔وزیراعلی سندھ نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ہونے والی ٹیلفونک گفتگو سے پارٹی کی اعلی قیادت کو بھی آگاہ کیا اور اس حوالے سے اعتماد میں لیا۔ذرائع کے مطابق کراچی میں جاری تجاوزات کے خلاف مہم اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونیوالی صورتحال پر پیپلزپارٹی کی حکومت خاصی مشکلات میں ہے، کاروباری ، شہری اور اب سیاسی حلقوں کی جانب سے جاری آپریشن پر خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔سید مرادعلی شاہ نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس جناب ثاقب نثارکوعدالت عظمی کے فیصلے کے بعد جاری انسداد تجاوزات مہم کے نتائج اور اب تک کی صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلی مراد علی شاہ نے بتایا کہ غیرقانونی تعمیرات اور خلاف ضابطہ تجاوزات گرائی جارہی ہیں تاہم بعض لیز شدہ اور ماضی کے ادوار میں الاٹ کی گئی دکانوں اور گھروں کو گرانے سے کراچی میں صورتحال بگڑ رہی ہے۔