ملک بھر کے طلبا ء و طالبات کو سہولیات فراہمی کی جاری رہی ہیں : پرویز خٹک

ملک بھر کے طلبا ء و طالبات کو سہولیات فراہمی کی جاری رہی ہیں : پرویز خٹک

جہانگیرہ (نمائندہ پاکستان) نوشہرہ کے انٹر سکولز سپورٹس مقابلوں کے سالانہ تقسیم انعامات کے سلسلے میں ایک پر وقار تقریب گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول شیدو میں منعقد ہوئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک تھے خطبہ استقبالیہ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرنوشہرہ فیاض حسین نے طلبہ کی ہم نصابی سرگرمیوں کھیل کود کی افادیت اور ان کو دی جانے والی سہولتوں کے بارے میں شرکا ء کو آگاہ کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پرویز خٹک نے کہا کہ حکومت ملک بھر میں طلبہ و طالبات کو ایک نصاب کی فراہمی سمیت انہیں بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاہ ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے تعلیم دوست پالیسی کے تحت اربوں روپے کا بجٹ طلبہ کی بہتر تعلیم و تربیت کیلئے مختص کرکے حقیقی معنوں میں تبدیلی کی جانب سفر شروع کیا ہے ۔ اب استاتذہ کا فریضہ ہے کہ قوم کے نونہالان کو ملک کے ذمہ دار اور کامیاب شہری بنانے کیلئے کوششیں تیز کر دیں تقریب میں ارکان اسمبلی عمران خٹک، ادریس خٹک ، ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عبدالحمید خان، ای ڈی ایچ اونوشہرہ ڈاکٹرگل مان شاہ، تحصیل ناظم صادق خٹک سمیت ضلع بھر کے مختلف ادروں کے سربراہان ،پرنسپلز، ہیڈ ماسٹرز، پی ای ٹیز اور سینکڑون کی تعداد میں سماجی عوامی نمائندے اور بہترین کارکردگی کے حامل طلبہ موجود تھے اخر میں مہمان خصوصی نے طلبہ میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیے گئے۔

مزید : کراچی صفحہ اول