جارج بش سینئر کی آخری رسومات پانچ دسمبرکو ہونگی ،ٹرمپ کا شرکت کا اعلان

جارج بش سینئر کی آخری رسومات پانچ دسمبرکو ہونگی ،ٹرمپ کا شرکت کا اعلان

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ سابق صدر جارج بش سینیئر کی آخری رسومات میں شریک ہوں گے۔ بش چورانوے برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کو جاری کیے گئے ایک بیان میں ا مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ سابق صدر جارج بش سینئر کی آخری رسومات میں شریک ہوں گے۔ ان کی آخری رسومات پانچ دسمبر کو واشنگٹن میں ادا کی جائیں گی۔ بش امریکہ کے اکتالیسویں صدر کے عہدے پر فائز ہوئے تھے۔ وہ طویل عرصے سے علیل تھے۔ ان کے انتقال پر عالمی سطح پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

بش رسومات

مزید : کراچی صفحہ اول