پاک، چین بین الاقوامی فضائی مشق شاہین- VII کا آغاز

پاک، چین بین الاقوامی فضائی مشق شاہین- VII کا آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاک ۔چین مشترکہ ہوائی مشق شاہین - V II پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل ائیر بیس پر شروع چین ہوگئی۔ اس مشق میں شریک چینی فضائیہ (PLAAF) کا دستہ پائلٹس، ائیر ڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی عملے کے ساتھ فائٹر، بمبار اور اواکس طیاروں پر مشتمل ہے۔ ان مشقوں سے دونوں ممالک کے درمیان بلعموم اور دونوں فضائی افواج کے درمیان بلخصوص تعاون کو فروغ حاصل ہو گا۔پاک فضائیہ اپنی فضائی اور زمینی عملے کی آپریشنل تربیت کے لئے با قاعدگی سے اندرون اور بیرونِ ملک دوست ممالک کے ساتھ اسطرح کی مشقوں کا انعقاد کرتی ہے ۔فضائی مشق شاہین -VII چینی فضائیہ کے ساتھ ہونے والی فضائی مشقوں کے سلسلے کی ساتویں مشق ہے جو کہ ہر سال دونوں ملکوں میں باری باری منعقد ہوتی ہیں۔ گزشتہ سال چین کے ایک آپریشنل ائیر بیس پر منعقد ہونے والی شاہین VIمشقوں میں پاک فضائیہ کے دستے نے شمولیت کی تھی۔پاکستان اور چین کے درمیان بہت قریبی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کی دفاعی افواج دفاع اور سیکیورٹی میں ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کرتی ہیں ۔پاک چین اقتصادی راہداری اورمشترکہ فوجی مشقوں کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول