ضلع انتظامیہ کوہاٹ کا اربن 2میں کارروائی،بجلی کے52غیر قانونی کنکشن کاٹ دیئے

ضلع انتظامیہ کوہاٹ کا اربن 2میں کارروائی،بجلی کے52غیر قانونی کنکشن کاٹ دیئے

(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ مطیع اللہ خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صاحبزادہ سمیع اللہ نے پیسکو کی خصوصی ٹیم کے ہمراہ اربن 2کے مختلف علاقوں جن میں بہزادی چکرکوٹ،ڈیفنس کالونی،میری کالونی اور ڈسٹرکٹ کونسل کالونی شامل ہیں میں بجلی واجبات کی وصولی اور بجلی چوری میں ملوث افرادکے خلاف جاری گرینڈ آپریشن کے دوران 52غیر قانونی کنکشن کاٹ دیئے اور4افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑکرگرفتارکرلئے جبکہ طویل مدت سے واجب الادا2لاکھ 35ہزار روپے کی ریکوری بھی کی۔سمیع اللہ کا اس موقع پر کہناتھا کہ مذکورہ گرینڈ آپریشن بلاتعطل جاری رہے گااور بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت کارروائی ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کا دباؤ ملحوظ خاطر نہیں رکھاجائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر