نوشہرہ کے عوام نے گنجان آباد علاقے میں گیس دفتر کا قیام مسترد کر دیا

نوشہرہ کے عوام نے گنجان آباد علاقے میں گیس دفتر کا قیام مسترد کر دیا

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ کے نائب امیر حاجی عنایت الرحمن نے کہا ہے کہ سوئی نادرن گیس نوشہرہ کے دفتر کا درانی سٹریٹ کابل ریور منتقلی کو بدرشی ، اکوڑہ خٹک، کاکاصاحب، مانکی شریف، نظام پور، جہانگیرہ ، رشکئی کے عوام نے یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گنجان آباد علاقے میں گیس کے دفتر کی منتقلی سے ماحولیاتی آلودگی کے خطرات بڑھ گئے ہیں کیونکہ پائپوں کی صفائی کے دوران پورے علاقے میں ماحولیاتی آلودگی پھیلنے کا خدشہ ہے بدرشی کادفتر کئی کنال زمین پر محیط تھی اس لئے وہاں پر خطرناک امراض پھیلنے کا خدشہ نہیں تھا انہوں نے مزیدکہا کہ سوئی نادرن گیس کے دفتر کی منتقلی کا فیصلہ ہم نہیں مانتے کیونکہ جو دفتر نوشہرہ کینٹ بدرشی روڈ پر واقع تھا اسے دوبارہ بحال کیاجائے کیونکہ ہمارا اس دفتر تک دسترس آسانی ممکن تھا اور درانی سٹریٹ کابل ریور اس دفتر کیلئے موضوع نہیں کیونکہ وہاں پر عوام کو پہنچنا دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا اگر نوشہرہ کینٹ بدرشی روڈ پر واقع سابق عمارت میں سوئی نادرن گیس نوشہرہ کا دفتر منتقل نہ کیاگیا تو ہم بھرپور احتجاج کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -