ہندکووان یوتھ اسمبلی کے تیسرے سیشن کا دوسرا اجلاس

ہندکووان یوتھ اسمبلی کے تیسرے سیشن کا دوسرا اجلاس

  

پشاور( سٹی رپورٹر) گندھارا ہندکو بورڈپشاور کے زیر اہتمام ہندکووان یوتھ اسمبلی کے تیسرے سیشن کا دوسرا اجلاس گزشتہ روز گندھارا ہندکو اکیڈمی کے ڈاکٹر ظہور احمد اعوان کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ان نوجوانوں نے شرکت کی جو کہ گزشتہ اجلاس میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گندھارا ہندکوبورڈ کے جنرل سیکرٹری محمد ضیاء الدین نے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں ان کو ہندکو زبان کی ترویج و ترقی میں کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔ یوتھ اسمبلی اجلاس کا مقصدہندکووان نوجوانوں میں خود اعتمادی پیدا کرنا ہے اور ان میں مخفی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنا ہے۔یوتھ اسمبلی کا ایک مقصد ہندکووان نوجوانوں کو اپنی آواز حکومتی ایوانوں تک پہنچانے کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ اجلاس کے آخر میں ہندکووان یوتھ اسمبلی کے ممبران میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -