پی ٹی آئی حکومت 100 روزہ پلان کے اہداف حاصل کر لئے‘ صبغت اللہ

پی ٹی آئی حکومت 100 روزہ پلان کے اہداف حاصل کر لئے‘ صبغت اللہ

واڑی (نمائندہ)دیر بالا سے منتخب ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ صبغت اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اپنا سو روزہ پلان کی اہداف حاصل کی ہے۔اپنی رہائیش گاہ کوٹکے دیر بالا میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ صبغت اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنی سو روزہ پلان کی اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس قلیل مدت میں دیر بالا کے عوام کے لئے واڑی میں خواتین کے لئے علحدہ نادرہ سنٹر کا قیام اور کلکوٹ میں نادرہ دفتر قائم کیا گیا ہے۔اوربجلی کی بحران پر قابو پانے کے لئے گولین گول پراجیکٹ سے دیر بالا کو بجلی فراہم کرنے کے لئے واڑی اور چکیاتن گریڈ اسٹیشن کی آپ گریڈیشن پر کام جاری ہے،اور شڑمائی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر جلد کام کا آغاز ہو گا۔انہوں نے کہا کہ سیاحت کو فروغ دینے کے لئے کمراٹ کو ہر قسم سہولیات سے آراستہ کیا جائیگا۔اور دیر چترال روڈ کو سی پیک کا حصہ بنایا جائیگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر