بچوں کو درپیش چیلنجز میں کافی اضافہ ہو ا ہے ‘ سید ظفر علی شاہ

بچوں کو درپیش چیلنجز میں کافی اضافہ ہو ا ہے ‘ سید ظفر علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر پرائیویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی سید ظفر علی شاہ نے کہا ہے کہ دور حاضر میں بچوں کی تربیت کی اشد ضرورت ہے کیونکہ اس وقت بچوں کو درپیش چیلنجز میں کافی اضافہ ہو ا ہے ۔ الیکٹرانک میڈیا ، سوشل میڈیا اور آس پاس کے بگڑتے صورت نے نئی نسل کے لئے مشکلات میں مزید اضافہ کیا ہے ۔ نئی نسل کی توجہ پڑھائی سے غیر صحت مندسرگرمیوں کی طرف مڑ گئی ہے جس کے بہت خطرناک نتائج سامنے آرہے ہیں ۔ یہ باتیں پرائیویٹ سکولوں کے مالکان اور پرنسپل سے گزشتہ روز پشاور میں باتیں کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو بھی اس نازک صورت حال کے پیش نظر بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی زیادہ توجہ دینی چاہیے ۔ انہو ں نے کہا کہ ان کا ادارہ پرائیویٹ سکولوں کو اس حوالے سے رہنمائی فراہم کرنے کی ایک سہولت ترتیب دینے پر غور کر رہی ہے تاکہ ایسے پرائیویٹ سکولز جنہیں مدد اور ہنمائی کی ضرورت ہو تو ان کی مدد اور رہنمائی کی جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا مقصد پرائیویٹ سکولوں کو مضبوط اور موثر بنانا ہے تاکہ وہ ہماری نئی نسل کی بہتر تعلیم و تربیت کر سکے -