پولیس کو3757شکایات موصول ڈیڈھ ہزار شکایات صرف مردان ضلع میں موصول ہوچکے

پولیس کو3757شکایات موصول ڈیڈھ ہزار شکایات صرف مردان ضلع میں موصول ہوچکے

مردان(بیورورپورٹ) مردان ریجن کے چار اضلاع مردان ،نوشہرہ ،چارسدہ اور صوابی میں پولیس کو 3757شکایات موصول ، ڈیڑ ھ ہزار شکایات صرف مردان ضلع میں موصول ہوچکے ہیں تفصیلات کے مطابق مردان ریجن کے آر پی او اور ڈی پی اوز کے موبائل نمبر پر شہریوں کی طرف سے گذشتہ ایک سال کے دوران تین ہزار سات سو ستاون شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں زیادہ تر کو حل کردیاگیاہے مردان ضلع میں موصول ہونے والی 1616 شکایات میں 1523 ، چارسدہ میں 869 موصول ہونے والی شکایات میں سے 818، نوشہرہ پولیس کو 648 موصول ہونے والی شکایات میں سے 575جبکہ صوابی میں 624 موصول ہونے والی شکایات میں سے 600 شکایات کا ازالہ کیا گیا ان شکایات میں شہریوں کی طرف سے منشیات فروشی کے خلاف ، ہوائی فائرنگ اورپولیس رویے سمیت جبکہ سول نوعیت کے معاملات اور دوسرے محکموں سے متعلق شکایات شامل ہیں بعض شکایات کے حل کرنے کے لیے متعلقہ فورم کو بھجوا دیئے گئے ہیں واضح کے رہے کہ عوامی خدمت کا پولیس ایکسس سروس اعلیٰ پولیس حکام اور عوام کے مابین ایک موثر پُل کا کردار ادا کررہا ہے اور عوام نے اسی فورم سے اپنی شکایات بلا خوف و جھجک اور مختصر وقت میں حل کرنے پرسُکھ کا سانس لیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر