ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ میں چارسدہ ٹائیگر نے گولڈن سٹار کلب کو 39رنز سے ہرا دیا

ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ میں چارسدہ ٹائیگر نے گولڈن سٹار کلب کو 39رنز سے ہرا دیا

  

چارسدہ(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ میں چارسدہ ٹائیگر نے گولڈن سٹار کلب کو 39رنز سے ہرا دیا ۔ عامر کی شاندار سنچری ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمین شپ کے اہم میچ میں چارسدہ ٹائیگر نے گولڈن سٹار کلب کو 39رنز سے شکست دے دی ۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چارسدہ ٹائیگر نے مقررہ21اورز میں 236رنز بنائے جس میں عامر نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری مکمل کر لی جبکہ ذیشان نے 58رنز بنائے ۔جواب میں گولڈن سٹا ر کلب مقررہ اورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 197رنز بنا سکی جس میں اعتزاز نے شاندار 88رنز بنائے۔ میچ کے ایمپائرنگ کے فرائض محمد طاہر اور شاز اللہ خان نے سرانجام دئے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -