چارسدہ پریس کلب کے سال 2019کے انتخابات کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل

چارسدہ پریس کلب کے سال 2019کے انتخابات کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل

  

چارسدہ(بیورورپورٹ)چارسدہ پریس کلب کے سال 2019کے انتخابات کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ کمیٹی بہت جلد انتخابی شیڈول کا اعلان کریگی۔ اس امر کا فیصلہ سبزعلی خان ترین کے زیر صدارت منعقدہ پریس کلب کے جنرل باڈی کے سال 2018کے آخری اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں پریس کلب عہدیداروں سمیت دیگر ممبران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر پریس کلب کے صدر سبز علی خان ترین نے سال 2018کی کارکردگی پر روشنی ڈالی جبکہ فنانس سیکرٹری حافظ وزیر محمد نے یک سالہ بجٹ پیش کیا جس پر پریس کلب ممبران نے تمام کابینہ کے ایک سالہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پریس کلب کی کابینہ کو تحلیل کر کے نئے انتخابات کیلئے واجد علی آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی انتخابی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو سال 2019کے پریس کلب انتخابات کا انعقاد یقینی کرے گی ۔ کمیٹی پریس کلب آئین کے مطابق انتخابی شیڈول کا اعلان کریگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -