ڈیرہ پولیس ان ایکشن‘ اسلحہ برآمد‘ درجنوں اشتہاری گرفتار

ڈیرہ پولیس ان ایکشن‘ اسلحہ برآمد‘ درجنوں اشتہاری گرفتار

  

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورو رپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرظہوربابرآفریدی کی ہدایت پرڈیرہ پولیس نے ضلع بھر میں ماہ نومبر2018کے دوران 32کلو سے زائدچرس ،423بوتل شراب،ایک کلو سے زائد ہیروئن سمیت بھاری مقدار میں منشیات اور11کلاشنکوف ،61پستول ،53شارٹ گن سمیت دیگراسلحہ برآمدکرلیاجب کہ دہشت گردی ،قتل ،ڈکیتی سمیت دیگرسنگین مقدمات میں مطلوب 68ملزمان اشتہاری گرفتارکرلیے ‘ عوام کی جان ومال وعزت وآبروکی حفاظت پولیس کے فرائض میں شامل ہے ‘ڈی پی او ظہوربابرآفریدی ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے ڈی پی او ظہوربابرآفریدی کی ہدایت پرضلع بھرمیں ماہ نومبر2018کے دوران منشیات کے خلاف کاروائیوں کے دوران 32.545کلوگرام چرس ،1.784کلوگرام ہیروئن ،5.610کلوگرام بھنگ اور423بوتل شراب برآمدکرکے 61مقدمات درج کرکے 61ملزمان گرفتارکرلیے ۔اسلحہ کے خلاف کاروائیوں کے دوران147مقدمات درج کرکے 147ملزمان گرفتارکرکے ان سے 11کلاشنکوف ،20رائفلز،53شارٹ گن،61پستول ،5چاقواور1756کارتوس برآمدکرلیے ۔پولیس نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کی کاروائیوں کے دوران دہشت گردی ،قتل ،اقدام قتل ،ڈکیتی اوربجلی چوری سمیت دیگرمقدمات میں مطلوب 68اشتہاری ملزمان گرفتارکرلیے۔ڈی پی او ڈیرہ ظہوربابرآفریدی نے میڈیاسے گفتگوکے دوران بتایاکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کی کاروائیاں بلاامتیازجاری رہینگی ۔سماج دشمن عناصر ،منشیات اوراسلحہ کے خلاف پولیس ضلع بھرمیں بغیرکسی تفریق کے اپنی کاروائیاں جاری رکھے گی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -