بخشالی‘ گورنمنٹ ہائی و پرائمری سکول کے طلباء مشکلات سے دو چار

بخشالی‘ گورنمنٹ ہائی و پرائمری سکول کے طلباء مشکلات سے دو چار

بخشالی(نمائندہ پاکستان)بخشالی انٹر چینج میں واقع گورنمنٹ ہائی اور گورنمنٹ پرائمری سکولوں کے طلباء کو شدید مشکلات کا سامناباونڈری جال کی وجہ سے طلباء کو سکول جانے کے لئے انتہائی دور کا چکر کاٹنا پڑتا ہے تفصیلات کے مطابق سوات ایکسپریس وے بخشالی انٹر چینج کے مقام پر واقع گورنمنٹ ہائی سکول چمڈھیری اور گورنمنٹ پرائمری سکول چمڈھیری کے طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ ان دونوں سکولوں کے ایک طرف بہت ہڑا فلائی اوور بنا دیا گیا ہے جبکہ باقی کسر انٹر چینج کی باونڈی جال نے پوری کر دی ہے جس کی وجہ سے چمڈھیری اور ملحقہ دیہات کے طلباء کو شدید دقت کا سامنا ہے اور انہیں سکول پہنچنے کے لئے بہت لمبی چکر کاٹنا پڑتا ہے نیز یہاں مردان بخشالی روڈ پر ٹریفک کی فراوانی کی وجہ سے روز افزوں حادثات پیش آنے کا بھی بڑا خطرہ موجود رہتا ہے لہٰذا یہاں کے عوام کا حکومت اور متعلقہ ادارے سے مطالبہ ہے کہ ان سکولوں کے بچوں کو سکول با حفاظت آنے جانے کے لئے کوئی موزوں اور معقول انتظام یا پیدل چلنے والوں کا اوور ہیڈ برج تعمیر کیا جائے تا کہ بچوں کی زندگی بھی محفوظ رہے اور والدین کو بھی سکون اور اطمینان رہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر