قبائیلیوں کو روزگار، تعلیم دی جائے ‘ سردار خان

قبائیلیوں کو روزگار، تعلیم دی جائے ‘ سردار خان

جمرود ( نمائندہ خصوصی)قبائیلیوں کو روزگار، تعلیم دی جائے ، بلدیاتی و صوبائی اسمبلی انتخابات اور انضمام فقد سبز باغات ثابت ہوئیں،جماعت اسلامی رہنماؤ ں جمرودپریس کلب میں پریس کانفرس کرتے ہوئے قبائیلی اضلاع کے امیر سردار خان، خیبر کے جنر ل سیکرٹری مراد خان اور جمرود کے امیر زرغون شاہ آفریدی نے دیگر ساتھیوں سمیت کہا ہے کہ قبائیلیوں کیساتھ پی ٹی آئی حکومت نے انتخابات سے پہلے اور بعد میں جو وعدے کئے تھے تاحال پورے نہیں ہوئے ہیں،قبائیلیوں علاقوں کو تین فیصد این ایف سی ایوارڈ نہیں دیا گیا،ایف سی آر ختم کیا گیا لیکن ابھی تک دوسرا قانون لاگوں نہیں کیا گیا، قبائیلی اضلاع کو پانچ سال کیلئے ٹیکس فری قرار دیا گیا ہے لیکن پھر بھی این سی پی گاڑیوں کو اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ ملک کی معاشی حالت بدسے بدترین ہورہا ہے،دشمن ملک کیساتھ سرحدات کھولے جارہے ہیں جبکہ اسلامی ملک افغانستان کیساتھ سرحد تجارت کیلئے نہیں کھولا جارہا ہے ،سادگی اپنانے کے اعلانات کرنے والے ہیلی کاپیٹروں میں گھوم رہے ہیں جبکہ عوام کو غربت کی وجہ سے ایک وقت کی روٹی نہیں مل رہی ہے ،وزیراعظم اور صدر کے محلات کو یونیورسٹیاں بنانے والوں نے ملک کو دیوالیہ بنادیا ہے۔انھوں نے کہا کہ قبائیلی اضلا ع میں بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے پاک افغان سرحد کو تجارت کیلئے کھول دیا جائے، قبائیلی علاقوں میں میڈیکل یونیورسٹیاں بنائی جائے، ترقیاتی کام شروع کی جائے بصورت دیگر ملک گیر احتجاجوں کا سلسلہ شروع کرینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر