پشاور‘ ادیزئی میں فریقین کے مابین دیرینہ عداوت کاخاتمہ

پشاور‘ ادیزئی میں فریقین کے مابین دیرینہ عداوت کاخاتمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور ( سٹی رپورٹر) پشاور کے مضافاتی علاقہ متنی ادیزئی میں دو فریقین کی دیرینہ دشمنی کو ختم کرنے کے حوالے سے جرگہ منعقد ہوا جس میں مقامی عمائدین کے نے فریقین کا صلح کروا دیا اور ان سے آئندہ بھائیوں کی طرح رہنے کی ضمانت بھی لے لی ۔ جرگہ عمائدین میں قاری یاسین، اختر نواز،شوکت خان ادیزئی ، ملک آصف متنی، حشمت اللہ ، اصراف گل ، نذرشاہ ، پائندہ خان ، عبدالکلام، قاری ساجد، گل نواز ،ملک وزیر اکبرنے شرکت کی جبکہ جرگہ میں ایس پی پولیس سجاد خان، ڈی ایس پی فضل واحداور ایس ایچ او عبدالعلی نے بھی کردار کیا ۔ جرگہ ممبران کے مطابق ادیزئی میں کئی سال قبل بختمل ، گل اکبر ، سلیمان ، اکبر خان ، مقبلی خان اور نیازگل کے مابین دشمنی چلی آرہی تھی جس میں گیارہ افراد قتل ہوئے تھے تاہم ان خاندانوں کے مابین تنازعے کو ختم کرانے کے سلسلے میں و دیگر پر مشتمل جرگہ نے سولہ سال قبل کوششیں شروع کر دیں جو کامیاب ہوئے۔جرگہ میں مذکورہ خاندانوں نے جرگے کے سامنے دشمنی ختم کرانے اور آپس میں بھائیوں کی طرح رہنے کا فیصلہ کیا،جرگہ اراکین نے دستاویزات پر تمام فریقین سے حلف لیا اورانہیں بتایاکہ پرانے تنازعے کو ختم کرے اور آئندہ کوئی ایسا قدم نہ اٹھائے جس سے جانی یا مالی نقصان ہو سکے جس پر تمام فریقین رضامندی کا اظہار کیا ۔