ٹانک‘ ملکیتی تنازعہ پر فریقین کے مابین فائرنگ ایک جاں بحق3شدید زخمی

ٹانک‘ ملکیتی تنازعہ پر فریقین کے مابین فائرنگ ایک جاں بحق3شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان سب ڈویژن وانا کے علاقہ کڑیکوٹ میں ملکیتی تنازعہ پر فریقین کے مابین فائرنگ ایک جاں بحق3شدید زخمی تفصیلا ت کے مطابق سب ڈویژن وانا کے علاقہ کڑی کوٹ میں احمد زئی وزیر کی زیلی شاخ گنگی خیل اور دوتانی قبائل کے ما بین ایک عرصہ سے ملکیتی تنازعہ چلا آرہا تھا جس پر آج بروز اتوار دونوں فریقین کے ما بین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے جن کوفوری طبعی امداد کیلئے شیخہ فاطمہ ہسپتال شولام منتقل کر دیا تاہم جاں بحق اور زخمیوں کے نام فوری طور پر معلوم نہ ہوسکے وقوعہ کے بعد علاقے کو لیوز اور خاصہ دار فورس نے گھیرے میں لے کر حالات کو کنٹرول میں لے لیا۔