دینی مدارس کی حفاظت ہر قیمت پر کیا جا ئے گا ‘ مولانا قاسم

دینی مدارس کی حفاظت ہر قیمت پر کیا جا ئے گا ‘ مولانا قاسم

شیرگڑھ(نامہ نگار) سابق ایم این اے اور جمعیت علما اسلام (ف) ضلع مردان کے امیر مولانا محمد قا سم نے کہا ہے کہ دینی مدارس کی حفاظت ہر قیمت پر کیا جا ئے گا دینی مدارس کے رجسٹریشن کی کیسنلیشن یہودی منصوبے کا حصہ ہے شہیدمولانا سیمع الحق کا بے دردی سے قتل حکمران کی نا کامی کا منہ بولتا ثبوت ہے مولانا کا خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جا ئے گا حکومت فوری طور پر قتل کا اصل کردار بے نقاب کیا جائے قوم بے صبری کے ساتھ قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں دیکھنا چاہتی ہے وہ لوند خوڑ کے دارلعلوم تعلیم القران میں شہید مولانا سمیع الحق کا نفرنس اور دارالعلوم کی تقریب دستار بند ی سے خطاب کر رہے ر تھے کانفرنس سے مفتی محمد فاروق حقانی اور مولانا خلیل احمد نے بھی خطاب کیا اس موقع پر جے یو آئی کے ضلعی سیکر ٹری اطلاعات مولانا قیصر الدین ، ضلع کونسلر اصف خان، تحصیل کونسلر ڈاکٹر تا زہ گل اور درجنوں علما ئے کرام بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ حکومت اب قوم کو انڈوں اور مر غ بانی کے مشورے دے رہے ہیں جو ان کا کام نہیں مگر وہ وہی با تیں کر رہے ہیں جو ان کے کر نے کانہیں انہوں نے مزید کہا کہ دینی مدارس کی حفاظت سروں کی قیمت پر کر نے سے بھی دریغ نہیں کیا جا ئے گا یہود ، امریکہ اور یو رپ دینی مدارس سے خوف زدہ ہیں اور وہ ہر قیمت پر دینی مدارس کا راستہ روکنے کی کو شش کر رہے ہیں انہوں آسیہ بی بی کو عدالت سے بری کر نے کا فیصلہ اور شہید مولانا سمیع الق کاقتل ایک سازش کی دو کڑیاں قرار دے دی اور کہا کہ فوری طور پرمولانا کے قاتل کو کیفر کردار تک پہنچا یا جا ئے

مزید : پشاورصفحہ آخر