متنازعہ اراضی پر ٹیوب ویل اور واٹر ٹینکی تعمیر کی جارہی ہے ‘ عمائدین کرم

متنازعہ اراضی پر ٹیوب ویل اور واٹر ٹینکی تعمیر کی جارہی ہے ‘ عمائدین کرم

  

پاراچنار (نمائندہ پاکستان)ضلع کرم کے علاقہ ڈال کے قبائلی عمائدین نے مطالبہ کیا ہے کہ بعض عناصر کی جانب سے ان کے علاقے نور خان کنڈہ میں متنازعہ اراضی پر ٹیوب ویل اور واٹر ٹینکی تعمیر کی جارہی ہے جس سے خونریزی کا خدشہ ہے اس لئے مقامی انتظامیہ فوری طور پر اقدامات اٹھائیں پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈال کے علاقے سے تعلق رکھنے والے حمزہ خیل قبیلے کے عمائدین ملک رحمت علی ، ملک جمال حسین ،کربلائی امان علی ، حاجی محبوب علی ، کربلائی وزیر علی اور محمد باز خان نے کہا کہ بعض زر خرید لوگ تحریری معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے متنازعہ اراضی نور خان کنڈہ میں ٹیوب ویل اور واٹر ٹینکی تعمیر کرنا چاہتے ہیں حالانکہ قبائل کے مابین مصدقہ اسٹامپ پیپرز پر معاہدہ موجود ہے اس کے باوجود بعض عناصر اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے علاقے میں امن و امان کی فضا پیدا کررہے ہیں عمائدین نے مقامی انتطامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس قسم عناصر کو گرفتار کیا جائے اور کئے گئے معاہدے کی رو سے ان کے خلاف کاروائی کی جائے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -