ڈیرہ پریمئر لیگ کا آغاز آج ہو رہا ہے

ڈیرہ پریمئر لیگ کا آغاز آج ہو رہا ہے

  

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورو رپورٹ)ڈیرہ اسماعیل خان کی کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ،ڈیرہ پریمیئر لیگ ریجنل سپورٹس آفیسر انورر کمال برکی کے زیر اہتمام پاک فوج اور ضلع انتظامیہ کے تعاون سے ڈیرہ پریمیئر لیگ کا آغاز 3دسمبر 2018بروز سوموار صبح 10 بجے رتہ کلاچی کرکٹ اسٹیڈیم و سپورٹس کمپلیکس میں رنگاہ رنگ تقریب کے ساتھ ہوگا جو کہ 9 دسمبر 2018 بروز اتوار تک جاری رہے گا جس میں سول و عسکری قیادت کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے عہدیدار شریک ہوں گے ۔تقریب کا باقاعدہ آغاز کبڈی(دودا)کے روایتی علاقائی مقابلے سے کیا جائے گا جس میں پنجاب, سندھ اور خیبر پختونخواہ کے نامور کبڈی کے کھلاڑی سلیم برسین ، سانول ڈیال ، ارشد بلوچ جیسے دیگر مشہور کھلاڑی شامل ہوں گے ۔کبڈی کے ساتھ ساتھ کشتی کے مقابلے بھی کراے جائیں گے جن میں سب سے بڑا مقابلہ رستم بہاولپور حنیف پہلوان اور رستم پاکستان فضل پہلوان کیچ ڈیرہ کے درمیان ہوگا ۔ڈیرہ پریمیئر لیگ کی ٹرافی کی تقریب رہنمائی 12بجے ہوگی جس میں تمام ٹیموں کا مارچ پاسٹ ہوگا اور ملٹری پولیس کی طرف سے مختلف اقسام کے کرتب دکھائے جائیں گے ۔لیگ کی فاتح ٹیم کو 1 لاکھ روپے نقد اور 1 موٹر سائیکل انعام اور ٹرافی اور رنر اپ ٹیم کو 50 ہزار روپے نقد انعام اور ٹرافی دی جائیں گی اسکے علاوہ لیگ کے بہترین کھلاڑیوں میں لاکھوں روپے نقد کے علاوہ ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹس بھی دی جائیں گے ۔لیگ میں 20 کرکٹ ٹیمز حصہ لیں گی جن میں ڈی سی الیون ، پاک آرمی الیون ، پولیس الیون ، سکولز الیون ، گومل یونیورسٹی الیون ، ٹانک الیون ، ضلع جنوبی وزیرستان محسود الیون ، ضلع جنوبی وزیرستان وزیر الیون ، خٹک سکاٹس الیون ، تحصیل ڈیرہ اسماعیل خان الیون ، تحصیل پہاڑپور الیون ، تحصیل درابن الیون ، تحصیل کلاچی الیون ، تحصیل پروا الیون ، سابقہ ایف آر درازندہ الیون، سابقہ ایف آر ٹانک الیون کی ٹیمیں شامل ہیں۔مقابلوں کیلئے ریجنل سپورٹس آفیسر انور کمال برکی نے سٹیڈیم کو دورہ کیا ور کھیلوں کے انتظامات کو حتمی شکل دی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -