دور حاضر میں تعلیم کا حصول نا گزیر ہے‘ بہرہ مند تنگی

دور حاضر میں تعلیم کا حصول نا گزیر ہے‘ بہرہ مند تنگی

چارسدہ(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر بہرہ مند خان تنگی نے کہا کہ دور حاضر میں تعلیم کا حصول نا گزیر ہے۔ تعلیمی یافتہ اقوام ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں ۔ قوموں کی ترقی تعلیم ہی کی مرہون منت ہیں متوسط طبقے کے لوگوں کو مفت تعلیم کی فراہمی میں مسلم ہینڈ کا کردا ر قابل ستائش ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم ہینڈ انٹر نیشنل کی جانب سے منعقدہ ڈسٹرک ایجوکیشن فورم سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر مسلم ہینڈ کے ریجنل کو آرڈینیٹر رحیم اللہ خان ، پراجیکٹ کوآرڈنیٹر امیر حمزہ ،سوشل موبلائزر امین ا لحسنات ،تحصیل نائب ناظم ڈاکٹر الطاف احمد ،پی پی پی رہنما بابر علی خان و دیگر بھی موجود تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر بہرہ مند خان نے کہا کہ دور حاضر میں تعلیم کا حصول نا گزیر ہے۔پاکستان کے نوجوانوں میں تعلیم کی حصول کے لئے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ۔کیونکہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کے نوجوانوں کو ہر قسم کی صلاحیتوں سے نواز ا ہے ۔بس ضرورت ان کی سرپرستی کی ہے تاکہ ان کو صحیح سمت پر ڈالا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ علم حاصل کرنے سے انسان ترقی کے منازل با آسانی طے کر سکتے ہے اور معاشرے میں اعلیٰ مقام پیدا کرتا ہے۔والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آ راستہ کرنے کیلئے سکولوں میں داخل کرائے کیونکہ یہی بچے تعلیم حاصل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فلاحی ادارے غریب بچوں کو تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سکل ڈیویلپمنٹ کی طرف راغب کریں تاکہ وہ معاشرے میں اعلیٰ مقام حاصل کرسکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر