صوبے میں قائم پولیس ایکسس سروس کو 13439 شکایات موصول، شکایات کا ازالہ

صوبے میں قائم پولیس ایکسس سروس کو 13439 شکایات موصول، شکایات کا ازالہ

پشاور (کرائمز رپورٹر)حکومتی ایجنڈے کے تحت خیبر پختونخوا پولیس بہترین پولیسنگ کے ذریعے اپنے اہداف کے حصول کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔ اس سلسلے میں پولیس میں عوامی خدمت کے منصوبوں کی کارکردگی کے ثمرات عوام تک بڑی تیزی سے ملنا شروع ہو گئے ہیں۔ ان عوامی خدمت کے منصوبوں میں صوبہ بھر میں قائم پولیس ایکسس سروس اچھی کارکردگی کے حوالے سے بہت فعال ثابت ہورہا ہے۔ ان سنٹروں کو سال 2017، 2018 کے دوران مجموعی طور پر 13439 شکایات موصول ہوئیں جن میں 11880 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔اضلاع کی سطح پر پولیس ایکسس سروس کو موصول ہونے والی شکایات کے اعداد و شمار کے مطابق پشاور کو مجموعی طور پر 3546 شکایات موصول ہوئیں جن میں 2840 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ اسی طرح مردان کو موصول ہونے والی 1616 شکایات میں 1523 ، چارسدہ کو 869 موصول ہونے والی شکایات میں سے 818 ، نوشہرہ کو 648 موصول ہونے والی شکایات میں سے 575 ، صوابی کو 624 موصول ہونے والی شکایات میں سے 600، سوات کو 402 موصول ہونے والی شکایات میں سے 379 ، بونیر کو 183 موصول ہونے والی شکایات میں سے 170 ، شانگلہ کو 91 موصول ہونے والی شکایات میں سے 82 ، دیر لوئر کو 191 موصول ہونے والی شکایات میں سے 177 ، دیر آپر کو 105 موصول ہونے والی شکایات میں سے 96 ، چترال کو 87 موصول ہونے والی شکایات میں سے 79 ، ایبٹ آباد کو 707 موصول ہونے والی شکایات میں سے 629 ، ہری پور کو 344 موصول ہونے والی شکایات میں سے 299 ، مانسہرہ کو 682 موصول ہونے والی شکایات میں سے 633، بٹگرام کو 85موصول ہونے والی شکایات میں سے 78 ، کوہستان لوئر کو 18 موصول ہونے والی شکایات میں سے 14، کوہستان آپر کو 43 موصول ہونے والی شکایات میں سے 40 ، تورغر کو 7 موصول ہونے والی شکایات میں سے 6 ،کوہاٹ کو 549 موصول ہونے والی شکایات میں سے 519 ، ہنگو کو 106 موصول ہونے والی شکایات میں سے 104 ، کرک کو 528 موصول ہونے والی شکایات میں سے 435 ، بنوں کو 556 موصول ہونے والی شکایات میں سے 523 ، لکی مروت کو 698 موصول ہونے والی شکایات میں سے 648 ، ڈی آئی خان کو 579 موصول ہونے والی شکایات میں سے 472 اور ٹانک کو 175 موصول ہونے والی شکایات میں سے 141 شکایات کا ازالہ کیا گیا جبکہ سول نوعیت کے معاملات اور دوسرے محکموں سے متعلق شکایات کو حل کرنے کے لیے متعلقہ فورم کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔ واضح کے رہے کہ عوامی خدمت کا پولیس ایکسس سروس اعلیٰ پولیس حکام اور عوام کے مابین ایک موثر پُل کا کردار ادا کررہا ہے اور عوام نے اسی فورم سے اپنی شکایات بلا خوف و جھجک اور مختصر وقت میں حل کرنے پرسُکھ کا سانس لیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر