صوبے میں قیمتی ہیرے اور جواہرات کے پیش بہاخزانے موجود ہیں : ڈاکٹر امجد علی

صوبے میں قیمتی ہیرے اور جواہرات کے پیش بہاخزانے موجود ہیں : ڈاکٹر امجد علی

  

پشاور (سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی خان نے کہا ہے کہ ہمارے صوبے میں قیمتی ہیرے اور جواہرات کے بیش بہا خزانے پائے جا رہے ہیں لیکن یہ خزانے ہماری بے ایمانی اور ہمارے اعمل کی وجہ سے ہماری نظروں اور ہمار ی رسائی سے دور رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اگر ہماری سوچ ، ہمارے الفاظ اور ہمارے ا عمال خالص ہو گئے تو پھر زمین او ر پہاڑوں میں چھپے قیمتی زر و جواہراور سونے کے خزانے خود بخود پھوٹ پڑیں گے ۔ انہو ں نے کہا کہ صرف اور صرف ایک اچھی سوچ کے فاصلے پر ہمارے ہاں قیمتی ہیروں اورجواہرت کے بیش بہا خزانے چھپے پڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سودا گھاٹے کا نہیں کہ اگر ہماری سرکاری مشینری ، کاروباری حلقے او رہمارے عوام بھی سچائی اور ایمانداری کو اختیار کرکے اپنی اور اپنے قوم کی زندگی کو بدلنے کا تہیہ کر لے ۔ ڈاکٹر امجدعلی خان نے کہا کہ ہمارے نادان بااختیار لوگ اپنے ذاتی معمولی فائدے کی خاطر پوری قوم کا مفاد داؤ پر لگادیتے ہیں اگر ان میں اس بات کا شعور ہوتا کہ چوری اور ناجائز کی کمائی میں خوشحالی اور سکون نام کی کوئی بھی چیزملنے والی نہیں تو یہ ہر گز قومی وسائل اور خزانے کو برباد نہ کرتے ۔ حکومتیں اور سرکاری مشینری ملک اور قوم کی ترقی اور خوشحالی کے محافظ ہوتے ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ ہماری قوم کو سچائی اور ایمان کی دولت دیں تاکہ اس دنیا میں نعمتوں کے خزانوں تک رسائی مل سکے اور آخرت میں بھی اﷲ کی رضا حاصل ہو ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -