مٹہ مسلسل چوری کی وارداتوں کا سراغ لگایا گیا ، ملزمان گرفتار

مٹہ مسلسل چوری کی وارداتوں کا سراغ لگایا گیا ، ملزمان گرفتار

مٹہ ( رحیم خان ) مٹہ پولیس نے ایک تاریخی کامیابی حاصل کرکے مٹہ بازار میں ہونے والے کئی سالوں سے چوریوں کی سراغ لگاکر ملزمان گرفتار کرلی ملزمان خود بازار کی مختلف مارکیٹوں میں چوکیداری کرنے والے ایک باپ اور دو بیٹے نکلے ملزمان مختلف گوداموں اور دوکانوں سے دونمبر چابیوں سے تالے کھولنے کی بعد سامان نکال کر بعد میں یہ سامان ایک رکشے میں مختلف مقامات پر دوکانداروں کو فروخت کرتے تھے صرف ایک دوکاندار سے 25لاکھ روپے کی سامان اس نئے جدید چوری میں یہ چور نکال چکی ہے ملزمان کی گھروں سے لاکھوں روپوں کی سامان برامد مزید تفتش جاری ایس ایچ او مٹہ بخت زادہ خان کے میڈیا سے بات چیت تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز ایس ایچ او مٹہ تھانہ بخت زادہ خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا کہ مٹہ پولیس کو ایک عرصے سے یہ شکایات موصول ہورہی تھی کہ بازار کی مختلف مارکیٹوں اور گوداموں سے تالے نہ توڑنے کی باوجود چوریاں ہورہی تھی جس میں بہت سے دوکانداروں کی دوکانوں اور گوداموں سے لاکھوں روپے کی سامان چوری ہوچکی ہے جو پولیس کیلئے یہ مسئلہ حل کرنا ایک مشکل کام تھا لیکن گذشتہ روز پولیس نے شک کی بناء پر مٹہ بازار کی مختلف مارکیٹوں میں چوکیداری کرنے والے ایک باپ عبدالجمیل اللہ اور دوبیٹوں حمید اللہ اور محمد اللہ سے پوچھ گچھ شروع کی جس پر ان تینوں بازار کی رکھوالوں نے تمام چوریوں کی راز کھول دی ایس ایچ او بخت زادہ خان نے کہا کہ ملزمان مٹہ بازار کی مختلف مارکیٹوں میں دوکانوں اور گوداموں کیلئے دو نمبر چابیاں بناکر ہررات کو ان دوکانوں اور گوداموں سے تھوڑا تھوڑا سامان نکال کر پھر یہ سامان ایک رکشے میں دن کو مختلف مقامات پر دوکانداروں پر فروخت کرتے تھے جن کی بارے میں پولیس نے ان دوکانداروں میں بعض کی پتہ بھی لگادی ہے انہوں نے کہا کہ جب بھی متاثرہ دوکاندار اپنے دوکان یا گودام میں سامان چوری کی بات کرتے تھے تو تالے ٹھیک ہونے کی بعد وہ حیران ہو جاتے تھے کہ چوری کسیے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک ملزمان کی گھروں سے لاکھوں روپوں کی سامان برامد ہوچکی ہے جبکہ مزید کاروائی جاری ہے انہوں نے کہا کہ صرف ایک دوکاندار مسمی برکت علی کے دوکان سے 25لاکھ روپے تک کی سامان اس نئے چوری کی واردات میں چورہ ہوچکی ہے اس موقع پر انہوں نے مٹہ بازار کی صدر اور جنرل سیکرٹری سے بھی اپیل کی کہ وہ جب بھی بازار کی چوکیداری کیلئے چوکیدار مقرر کرتے ہیں تو پوری چھان بین کی بعد انکو بازار کی چوکیدار بنائیں ایس ایچ او بخت زادہ خان نے کہا کہ پولیس نے علاقے میں منشیات کو روکنے کیلئے مختلف مقامات ایک چار گارت بھی لگادی ہے جبکہ ایک کاروائی میں پولیس نے دو ملزمان عزیز الرحمان سکنہ بڑاباد سمبٹ اور عبدالولی خان سکنہ بیدرہ سے کاروائی میں 633گرام چرس بھی برامد کرلی ہیں اس موقع پر مٹہ بازار کے صدر محمد زوبیر جنرل سیکرٹری عثمان غنی اور پولیس افسر جمال شاہ بھی موجود تھے

Back to Conversion Tool

مزید : پشاورصفحہ آخر