مردان‘ ڈی ایچ کیو ہسپتال انتظامیہ کی ہٹ دھرمی اورغیر ذمہ دارانہ رویے کی مذمت

مردان‘ ڈی ایچ کیو ہسپتال انتظامیہ کی ہٹ دھرمی اورغیر ذمہ دارانہ رویے کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ) مردان پریس کلب نے ڈی ایچ کیو ہسپتال انتظامیہ کی ہٹ دھرمی اورغیر ذمہ دارانہ رویے کی مذمت کرتے ہوئے مقامی صحافیوں سے ہتک آمیز رویہ اختیا رکرنے پر شدید احتجاج کیاہے اوروزیراعلیٰ اور وزیراطلاعات سے مطالبہ کیاہے کہ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کی دھجیاں اڑانے والوں کے خلاف تحقیقات کی جائیں اس سلسلے میں پریس کلب کابینہ اجلاس زیر صدارت لطف اللہ لطف ہوا جس میں نائب صدر محمد عارف، جنرل سیکرٹری ریاض خان مایار، جائنٹ سیکرٹری یوسف خان مایار اور فنانس سیکرٹری پرویز شاہین نے شرکت کی اور صحافیوں کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ کے خلاف شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر لطف اللہ لطف نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کی روایت تقریبا تین سالوں سے جاری ہے لیکن حکومتی اداروں کی بے بسی کہ وہ اپنے ہی عائد کردہ قانون کو نافذ کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔ رائٹ ٹو انفارمیشن کی معلومات حاصل کرنا ہر شہری کا فرض ہے جو متعلقہ ادارے فراہم کرنے کے پاپندہ ہیں جنرل سیکرٹری ریاض خان مایار نے کہا کہ ہسپتال کے ایم ایس اور کلرک امجد نے مردان پریس کلب اور دیگر صحافیوں کے ساتھ غیر مہذبانہ رویہ اختیار کیا ۔جس کی ہم بھر انداز مذمت کرتے ہیں اجلا س میں متعلقہ حکام سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ایم ایس اور کلرک کو فوری طور پر تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔