سندھی ثقافتی دن انتہائی شان شوکت کیساتھ منانے کا سلسلہ جاری

سندھی ثقافتی دن انتہائی شان شوکت کیساتھ منانے کا سلسلہ جاری

عمرکوٹ (نامہ نگار ) سندھ بھر میں سندھی ثقافتی دن انتہائی شان شوکت کیساتھ منانے کا سلسلہ جاری سندھ کراچی، حیدرآباد ، سکھر ،عمرکوٹ ،تھرپارکر ،نواب شاہ ، میرپورخاص ، سمیت سندھ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ثقافتی دن انتہائی شان شوکت جذبے کیساتھ منانے سلسلہ جاری مختلف سیاسی سماجی شہری سرکاری اسکولوں پرائیویٹ اسکولوں میں سول سوسائٹی کی جانب سے مختلف ثقافتی رنگارنگ پروگرام جاری مختلف تنظیموں کی جانب سے روحل واہ کے مقام پر مچھ کہچری اور رنگارنگ ثقافتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے نامور سندھی زبان کے ممتاز شاعر جمن در بدر سماجی رہنما ارباب نیک محمد محب اللہ منگریو وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے سندھ دھرتی امن و محبت کی دھرتی ہے سندھ کی تاریخ ثقافت وتہذیب تمدن کی ہسٹری ہزاروں سال پر محیط ہے مقررین کا کہنا تھا کہ تاریخ ثقافت کسی بھی قوم کا اثاثہ ہوتی ہے اور زندہ قومیں اپنی تاریخ ثقافت تہذیب وتمدن کو کبھی بھی فراموش نہیں کرتی ہے اجرک سندھی ٹوپی سندھ کی ثقافت ہے میگھ سماج سندھ پاکستان کے روح رواں ڈاکٹر لچھمن کسیرانی تیرت کمار کانجی مل میگھواڑ وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موئن جو ڈرو ،ہڑپہ کے تاریخی مقامات مکلی کا قبرستان کی تاریخ پانچ ہزار سال سے بھی قدیم بتائی جاتی ہے اس کے علاوہ عمرکوٹ قلعے رنی کوٹ کے قدیمی آثار کی ہسٹری ہزاروں سال پر محیط ہے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج عمرکوٹ میں منعقدہ ثقافتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل سید قرا العین شاہ نے ثقافتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی تاریخ تہذیب ثقافت کو زندہ رکھنے کے لیے ہرسال ثقافتی دن انتہائی شاندار جوش و جذبے کیساتھ منایا جاتا ہے سندھ کے لوگ محبت بھائی چارے اخوت پیار کے حوالے سے ورلڈ میں مشہور ہے گرلز کالج کی پرنسپل سید قرا العین شاہ نے کالج کی مختلف کلاسز کی طالبات رابیہ رمشا صباآمنہ روشنی نویدہ سمیت نمایاں کارکردگی پیش کرنے والی طالبات میں انعامات سے نوازاسندھ کے لوگ ثقافت تہذیب کے امین ہے گرلز کالج میں منعقدہ رنگارنگ ثقافتی پروگرام میں طالبات نے سندھی نغمے ثقافتی اسٹیج شو اور ٹیبلو پیش کرکے حاضرین کے دل جیت لیے پروگرام کو چار چاند لگادیے ثقافتی دن کیحوالے سے سندھ بھر کے ہر چھوٹے بڑے شہروں گاں گوٹھوں میں ثقافتی ریلیاں نکالی گی ریلیوں میں شریک بچوں اور بچیوں نے اجرک اور سندھی ملبوسات پہن ڈھول کی تھاپ پر سندھی نغمے پیش کر کے ماحول میں سحر طاری کردیا ۔

مزید : کراچی صفحہ اول