مشیرتعلیم خیبرپختونخواکاگورنمنٹ پرائمری سکول بلی ٹنگ نمبر 1کا اچانک دورہ

مشیرتعلیم خیبرپختونخواکاگورنمنٹ پرائمری سکول بلی ٹنگ نمبر 1کا اچانک دورہ

پشاور (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکے مشیربرائے ابتدائی و ثانوی تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے پی ٹی آئی کے ضلع صدر آفتاب عالم کے ہمراہ گورنمنٹ پرائمری سکول بلی ٹنگ نمبر 1کا اچانک دورہ کیاوہ کلاس روم میں جاکر بچوں سے ملے اوران سے نصابی سوالات پوچھے جن کے انہوں نے تسلی بخش جوابات دئیے۔انہوں نے اس موقع پر بچوں کو نقد انعامات سے بھی نوازا۔مشیر تعلیم نے سکول کی تعلیمی معیار پر اطمینا ن کا اظہارکرتے ہوئے اساتذہ کرام کو تلقین کی کہ وہ اسی معیار کوبرقرار رکھیں۔انہوں نے مذکورہ سکول کے اساتذہ بالخصوص پرنسپل شہاب الدین کی کارکردگی کودوسرے سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ کے لئے قابل تقلید قراردیا۔اس موقع پر صوبائی مشیرضیاء بنگش کاکہناتھاکہ معیارتعلیم بہتر کرنے کے لئے اساتذہ کرام کی حالت کار بہتر کرنا انتہائی ضروری ہے جس کے لئے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے اساتذہ کرام پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام ترتوجہ مستقبل کے معماروں پر مرکوزکریں اورانہیں آئندہ کی ذمہ داریوں کے لئے تیارکریں۔

مزید : کراچی صفحہ اول