سخاکوٹ‘ بلاول بھٹو کے جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے اجتماع

سخاکوٹ‘ بلاول بھٹو کے جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے اجتماع

  

سخاکوٹ (نمائندہ پاکستان ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی چےئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دورہ ملاکنڈ کے تیاریوں کے سلسلے میں یونین کونسل سخاکوٹ جدید میں حجرہ حاجی نسیم خان پرپارٹی عہدیداروں ، منتخب ممبران اور کارکنوں کا اجتماع زیر صدارت منعقد کیا گیا جس سے یونین کونسل کے جنرل سیکرٹری حاجی نثار محمد ، تحصیل جنرل سیکرٹری محمد یونس خان ، تحصیل نائب ناظم حاجی اعظم خان ، تاج بادشاہ ، ممبر تحصیل کونسل رشید حسن اور یونین کونسل صدر حاجی نسیم خان سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔ مقررین نے کہا کہ پارٹی کے مرکزی چےئرمین اور حلقہ این اے 8ملاکنڈ سے سابق اُمیدوار بلاول بھٹو زرداری 7دسمبر کو تحصیل درگئی کا دورہ کرینگے اور بھاری ووٹ ملنے پر یونین کونسل بدرگہ میں منعقدہ ہونے والے ورکرز کنونشن کے دوران کارکنوں اور حلقے کے عوام کا شکریہ ادا کرینگے ۔ مقررین نے کہا کہ پی پی پی ملاکنڈ کے ورکرز کنونشن میں لوگوں کی جم غفیر ہوگی جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لئے گئے ہیں اور ہر یونین کونسل کے سطع پر ورکرز میٹنگز منعقد کئے جارہے ہیں ۔حاجی نثار محمد اور دیگر مقررین نے کہا کہ یونین کونسل سخاکوٹ جدید سے کارکن اور عوام عظیم الشان قافلے کی شکل میں بدرگہ جائینگے ۔ انہوں نے عوام اور کارکنوں سے آپیل کی کہ سات دسمبر کو اپنے محبوب قائد اور وطن عزیز کے لئے جانیں نچاور کرنے والے بھٹو خاندان کے چشم و چراغ کا والہانہ استقبال کریں ۔ مقررین نے کہا کہ موجودہ حکومت کے تمام وعدے جھوٹے اور اعلانات صرفسیاسی نعرے ثابت ہوئے ہیں اور گذشتہ سو دن میں غریب عوام پر مہنگائی کا اجافی بوجھ ڈالنے کے سوا کچھ نہیں کیا گیا جس سے ملک بھر کے عوام مایوس ہوچکے ہیں اور حکمرانوں کے غلط پالیسیوں اور ناقص کارکردگی پر سیخ پا ہیں ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -