تحریک لبیک پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے‘ حیات محمد

تحریک لبیک پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے‘ حیات محمد

مردان (بیورورپورٹ) مردان کے شریف خاندان سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازم حیات محمد خان نے کہا ہے کہ میرا کسی بھی سیاسی جماعت اور تحریک لبیک پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے انہوں نے کہاکہ گذشتہ روزشائع ہونے والی خبر بے بنیاد اور غلط ہے جس میں مجھے تحریک لبیک پاکستان سے جوڑا گیا انہوں نے کہا کہ میں کسی بھی تحریک کا حصہ نہیں ہو ں ان خبروں سے مجھے ،میرے خاندان اورمیرے دوستوں کو شدید ذہنی کوفت اور اذیت کا سامنا کر نا پڑا جس کی میں شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر