کرک صوبائی حکومت کا ٹی ایم او سے ریکارڈ طلب
کرک (بیورورپورٹ) کام چور ملازمین کی شامت آگئی ،صوبائی حکومت نے ٹی ایم او سے تین دن کے اندر پانچ سالہ تقریریوں ،ادائیگیوں اور حاضریوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ۔جمعہ کے روز ٹی ایم او منیر چغتائی نے صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایت پر تحصیل آفیسر فنانس کی قیادت میں خصوصی انکوائری کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے منگل 4 دسمبر تک 2013 سے لیکر 2018 تک ٹی ایم اے میں ہونیوالی تمام تقرریوں ،تنخواہوں کی ادائیگی اور حاضریوں کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی جس سے عرصہ سے گھروں میں بیٹھ کرمفت کی تنخواہیں لینے والے ملازمین کی شامت آگئی اور انہوں نے ابھی سے سیاسی شخصیات کی مدد حاصل کرنے کیلئے ان کے گھروں اور حجروں کے طواف شروع کردئیے ۔