مردان‘ زاہد حسین پی ٹی آئی (یو سی سنگاؤ ) کے صدر منتخب
مردان(بیورورپورٹ) تحریک انصاف یونین کونسل سنگاوکے کارکنوں نے متفقہ طورپرزاہدحسین کوصدر جبکہ عبدالشکور کو جنرل سیکرٹری منتخب کرلیاہے دیگر عہدیدارون میں شاہ زمین نا ئب صدراوراسلام محمودفنانس سیکرٹری شامل ہیں گذشتہ روز ہونے والے اجلاس میں پارٹی کارکنوں نے تحریک انصاف کے لئے بے بہا قربانیوں کے پیش نظر یہ فیصلہ کیاہے اس موقع پر نومنتخب صدر زاہد حسین اور جنرل سیکرٹری عبدالشکور کا کہناتھاکہ وزیراعظم عمران خان نے جس نئے پاکستان کا بنیاد رکھاہے اس کے حصول کے لئے تن من دھن کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے نومنتخب عہدیداروں نے پارٹی کارکنوں کو شکریہ اداکیا اورکہاکہ ان کے اعتماد پر پورا اترنے کے لئے کوشاں رہیں گے ۔