آل پاکستان پیرا میڈیکس سٹاف فیڈریشن خیبر پختونخوا نے حکومت کے ایجنڈے کی حمایت کا اعلا ن کر دیا

آل پاکستان پیرا میڈیکس سٹاف فیڈریشن خیبر پختونخوا نے حکومت کے ایجنڈے کی ...

پشاور(پ ر)آل پاکستان پیرا میڈیکس سٹاف فیڈریشن خیبر پختونخوا نے حکومت کے ایجنڈے کی حمایت کا اعلا ن کر دیا گزشتہ روز پیرامیڈیکس فیڈریشن کے وفد نے صوبائی صدر حبیب خان کی قیادت میں پرنسپل پی جی پی آئی ڈاکٹر جانباز سے ملاقات کی ‘ وفد نے پرنسپل ڈاکٹر جانبازکی کاکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پرنسپل ڈاکٹر جانبازکی کوشش سے پی جی پی آئی طب کے شعبے میں ایک اعلیٰ مقام کے حامل ادارے کی حیثیت اختیار کر چکا ہے اور پیرامیڈیکس ہسپتالوں میں اب مزید بہتر طریقے سے مریضوں کی خدمت کر سکیں گے ‘ بعد ازاں وفد نے ایل آر ایچ ‘ایم ٹی آئی کا بھی دورہ کیا اورہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود سے تفصیلی ملاقات کی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر