خواتین تحریک انصاف کی اصل طاقت ہیں، نرگس جبیں
راولپنڈی ( سٹی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب شعبہ خواتین کی سینئر نائب صدر نرگس جبین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو کبھی مایوس نہیں کر ے گی ،معاشی مشکلات عارضی ہیں اور جلد ہی گزشتہ حکومتوں کی کرپشن کے بد اثرات سے ملک کو نکال لیں گے ۔حکومتی کارکردگی کے باعث بیرون ملک میں پاکستان کی ساکھ بہتر ہوئی ہے حکومت پر تنقید کرنے والے اپنے تیس سالہ اقتدار کا حساب دیں ۔ کر تار پور راہدراری منصوبہ اہم پیش رفت ہے ۔ جو کام 71سال میں نہ ہوا عمران خان نے100دنوں میں کر دکھایا ۔ان خیالات کا اظہار نرگس جبین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پی ٹی آئی رہنما نرگس جبین نے کہا کہ خواتین تحریک انصاف کی اصل طاقت ہیں اور خواتین کارکنان نے پارٹی کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ۔ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرے گی اور عوام کو تبدیلی کے ثمرات ضرور ملیں گے ۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حقیقی تبدیلی کا سفر کامیابی سے ہمکنار کریں گے ۔ تحریک انصاف کی خواتین کارکنان نے بڑی تعداد میں تقریب میں شرکت کی ۔