تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کا جینا محال کر دیا ۔ عامر صدیقی

تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کا جینا محال کر دیا ۔ عامر صدیقی

  

راولپنڈی(سٹی رپورٹر) حکومت عوام کے ریلیف کیلئے فور ی اقدامات اٹھائے 100دن میں عوام کو یلیف فراہم کرنے والی تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کا جنیا محال کر دیا آئے دن مہنگائی بم گرائے جارہے ہیں اب عوام مزید بیو قوف نہیں بنے گی ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار اور ترقی پسند فلاحی تنظیم کے صدر محمد عامر صدیقی نے کہا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی حقوق کی ترجمان ہے اور عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے پرفورم پر آواز بلندکرتی رہے گی عامرصدیقی نے کہا کہ ڈالر کی اونچی اڑان سے آیا مہنگائی کا نہ تھمنے طوفان نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی حکومت نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا مہنگائی نے ہر دوسرے شخص کو زہنی مریض بنادیا آئے روز ڈالر کی قیمت میں اضافہ سے اشیائے خوردونوش سمیت ہر شے کی قیمت کو آگ سی لگ گئی ہر چیز کا روزانہ نیا ریٹ سے عوام کی قوت خرید شدید متاثر ہو رہی ہے تحریک انصاف اب اپوزیشن نہیں حکومت کر رہی ہے اب اسے دعوؤں اور نعروں کی بجائے فوری اور عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے تاکہ عوام کوریلیف میسر آسکے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -