پارٹی کارکنان یو تاسیس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، منیر بخاری

پارٹی کارکنان یو تاسیس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، منیر بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈہی(سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پارٹی کارکنان کو یوم تاسیس کی مبارک باد پیش کرتا ہوں پہلے باسٹھ کا آئین تھا اور فرد واحد کی حکومت تھی اور آمریت کا دور تھا ،ذوالفقار علی بھٹو عوام کی نبض کو سمجھتے تھے،عوام کو انکے حقوق کیسے مل پائیں گے،بھٹو نے عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کی جیالے آ ج بھی بھٹو کے مشن کو لیکر بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد ہیں جو پارٹیاں آمریت کی پیداوار ہوتی ہیں انکا مستقبل نہیں ہوتاآج ملک جن مسائل کا شکار ہے انکا حل پیپلزپارٹی کے پاس ہے بھٹو نے 1973 کے آئین کی بنیاد رکھی،جیالے بھی بھٹو ہیں جیالے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں قائدین کے مشن کو لیکر چل رہے ہیں حکمرانوں کے سو دن کے وعدے عوام کے سامنے آ گئے پٹرول اور بجلی اور ڈالر مہنگا ہوتا ہے تو مہنگائی بڑھتی ہے مہنگائی سے غریب پس رہا ہے ملک کی معیشت تباہ ہو چکی ہے آج تک پارلیمان کی کمیٹیاں نہیں بنی نظام کیسے چلے گاہم عوام کی حکمرانی چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نیراولپنڈی پریس کلب میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام پاکستان پیپلز پارٹی کی 51ویںیوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ نیئر بخاری نے کہا کہ جس شخص نے اتنے وعدے کئیے ہوں عمل ایک پر بھی نہ ہو اسکو کیا کہیں۔یہ چند دنوں کی حکمرانی ہے۔یہ خیرات میں ملی حکمرانی ہے زیادہ دیر نہیں چلے گی۔ملک کی حقیقی قیادت بلاول بھٹو زرداری ہیں بلاول بھٹو زرداری عوام کی امیدوں کا مرکز ہیں میں پارٹی کا کارکن ہوں مجھے پارٹی نے چئیرمین سینیٹ بنایا۔راجہ پرویز اشرف کو وزیراعظم بنایا۔ سردار سلیم کو سینیٹر بنایا۔میری پہچان آج بھی کارکن ہے۔پیپلز پارٹی عوام اور کارکنوں کی جماعت ہے۔تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نیر حسین بخاری، آصف علی زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچہ،فوزیہ حبیب، ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر اور ضلع راولپنڈی شعبہ خواتین کی صدر سمیرا گل ترجمان محمد شاہد رشید میر ملک نجیب، راجہ الطاف، فیصل شاہ، راجہ عمران، راجہ منصور فیض اکبر جنجوعہ سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنان کی شرکت کی ضلع راولپنڈی شعبہ خواتین کی صدر سمیرا گل نے کہا کہپاکستان پیپلز پارٹی عوام کی پارٹی ہے،جیالے بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی قیادت میں متحد ہیں،قائدین کے خلاف غلیظ زبان برداشت نہیں کریں گے اور شیخ رشید کو آئینہ دکھائیں گے انہوں نے قیادت کو کہا کہ وہ شیخ رشید کی طرف سے قیادت کو بدنام کرنے کا نوٹس لیں۔ صدو آصف زرداری کے ترجمانعامر فدا پراچہ نے کہا کہ۔جیالوں کو یوم تاسیس کی مبارک باد پیش کرتا ہوں شہید قائدین اور کارکنان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جیالے آ ج بھی قائدین کے مشن پر گامزن ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کو جب بھی موقع ملا عوام کی خدمت کی بھٹو نے ملک کو آئین دیا بے نظیر بھٹو شہید نے سوات میں پاکستان کا جھنڈا لہرانے کا وعدہ کیا تھا،جسکو آ صف علی زرداری نے پورا کیاپاکستان پیپلز پارٹی نے صوبوں کو حقوق دیے اٹھارہویں ترمیم سے صوبوں کو حقوق ملے سلیکڈڈ وزیراعظم ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے کے بجائے تجربات کر رہا ہے منتخب وزیراعظم عوام کی خدمت کرتا ہے سلیکڈڈ نہیں جیالے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور کو چیئرمین آصف علی زرداری کی قیادت میں متحد اور ہر سازش کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں،جیالے جیلوں اور پھانسیوں سے ڈرنے والے نہیں ملک میں مہنگائی عروج پر ہے حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مہنگائی کا تحفہ دے رہی ہے۔۔تقریب کے آخر میں یوم تاسیس کے حوالے سے 51 پونڈ کا کیک کاٹا گیا۔جس پر جیالے ٹوٹ پڑے۔