عمران خان کے سیاحت کے شعبے میں ترقی کے وژن پر عمل درآمد سے نوجوانوں کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے

عمران خان کے سیاحت کے شعبے میں ترقی کے وژن پر عمل درآمد سے نوجوانوں کے لئے ...

  

راولپنڈی ( سٹی رپورٹر )وزیراعظم پاکستان عمران خان کے سیاحت کے شعبے میں ترقی کے وژن پر عمل درآمد سے نوجوانوں کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور پاکستان کے خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہونے والے سیاحوں کے لئے سہولیات میں بھی اضافہ ہوگا۔ یہ بات منیجر پتریاٹہ چیئر لفٹ محسن فضل نے سیاحوں کو مزید سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ٹیکنیکل سٹاف طارق ربانی ، محمد اشرف ، فہیم انوراور دیگر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا اس معروف سیاحتی مقام کو زیادہ سے زیادہ خوبصورت بنانے کے لئے گرین اینڈ کلین پنجاب پروگرام کے تحت مختلف اقسام کے درخت اور پودے لگائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مری کی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے بھی سیاحوں کی آمد و رفت کو سہل بنانے ، کھانے پینے کی معیاری اشیاء اور رہائشی سہولتوں کی فراہمی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -