اسلام نے عورت کوجوحقوق اورمقام عطاکیا کسی اورمذہب نے نہیں،فرح آغا

اسلام نے عورت کوجوحقوق اورمقام عطاکیا کسی اورمذہب نے نہیں،فرح آغا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی ( سٹی رپورٹر) ممبرپنجاب اسمبلی فرح آغا نے کہا ہے کہ اسلام نے عورت کوجوحقوق اورمقام عطاکیا ہے کسی اورمذہب نے نہیں دیا اور عورت کووہ مرتبہ اسی دن ہی عطا ہوگیا تھا جب حضوراکرمؐ دنیامیں تشریف لائے۔یہ بات انھوں نے راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام سالانہ محفل میلاد برائے خواتین کے موقع پربطورمہمان خصوصی کہی۔فرح آغا کا کہنا تھاآپؐ رحمت العالمین بن کرآئے اور آپؐ کی زندگی اورسنت پوری دنیا کے لیے نورہدایت ہے۔خواتین نعت خوانوں میں نورفاطمہ،روبینہ ایوب،مشعال طیب، ڈاکٹرعائشہ، وجہیہ، مریم رانی،اوربینش مصطفےٰ شامل تھیں جنہوں نے آنحضورہدیہ نعت اوردرودوسلام پیش کیا۔محفل کے اختتام پرناہیدمنظورنے ملکی سلامتی اورخوشحالی کے لیے خصوصی دعا کرائی۔محفل میلاد میں ہرطبقہ فکرسے تعلق رکھنے والی خواتین شریک ہوئیں۔