بے گھر شہریوں کو اپنی چھت کی فراہمی،قائداعظم محمد علی جناح کا خواب تھا، راجا غلام قادر

بے گھر شہریوں کو اپنی چھت کی فراہمی،قائداعظم محمد علی جناح کا خواب تھا، راجا ...

  

راولپنڈی ( سٹی رپورٹر) پاکستان کے بے گھر شہریوں کو اپنی چھت کی فراہمی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا خواب تھا جسے پورا کرنے کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے بے گھروں کیلئے شیلٹرہومز سے شروعات کرکے اس خواب کو تعبیر دینے کا آغاز کر دیا ہے . ہمارے معاشرے میں مثبت تبدیلی اور فلاحی ریاست کا قیام اس بات سے مشروط ہے کہ ہم اپنی زندگیوں پر پورے کا پورا اسلام نافذ کریں . عبادات کے ساتھ ساتھ انسانی ہمدردی کا وہ تصور جوہمیں قرآن اور نبی کریم ﷺ سے ملا ہے ، اس پر بھی عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے تاکہ معاشرے کی محرومیوں کو ختم کیا جا سکے . ان خیالات کا اظہار مقررین نے انجمن فیض الاسلام فیض آباد مرکز کے راجا غلام قادر ہال میں انجمن کے تعاون سے جناح اقبال تھنکرز فورم کے زیر اہتمام غریب اور مستحق لوگوں میں گرم لحاف تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا . تقریب کے صدر نشین ، صدر انجمن محمد صدیق اکبر میاں کے علاوہ پاکستان گرین ٹاسک فورس کے چئیرمین ڈاکٹر جمال ناصر ، فورم کے صدر رانا عبدالباقی ، بحریہ یونیورسٹی کے پروفیسر کموڈور (ر) شاہد نواز ، کرنل (ر) بختیار حکیم ، سجاد اکبر عباسی ، معروف شاعر نسیم سحر اور تقریب کے منتظم بزم فیض الاسلام کے چئیرمین پروفیسر نیاز عرفان سمیت دیگر مہمانوں اور خواتین و حضرات کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی . صدر انجمن محمد صدیق اکبر میاں نے کہا کہ انجمن فیض الاسلام میں اس ادارے کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کی ہدایات اور وژن کے تحت قومی تعمیر نو کا کام بہ احسن کیا جا رہا ہے . اس کیلئے معاشرے کی اصلاح اور معاشرے کی فلاح دو بنیادی امور ہیں جن پر پوری توجہ دی جاتی ہے اور انجمن کے پیشرو محسنین کی کاوشوں کی بدولت ملک بھر سے یتیم اور لاوارث بچوں کو اس ادارے میں داخل کرکے ان کی پرورش اور تعلیم و تربیت اس انداز سے کی جاتی ہے کہ وہ عملی زندگی میں معاشرے کے مفید شہری اور باعمل و با کردار مسلمان بن کر اسلام کے نام پر بننے والے اپنے وطن عزیز کی صحیح معنوں میں خدمت کر سکیں . انہوں نے کہا کہ غربت اور جہالت کا خاتمہ اس سلسلے میں اہم ہیں اور انجمن دیگر فلاحی سرگرمیو ں کے ساتھ ساتھ ان دونوں پر بھی کام کر رہی ہے . انہوں نے کہا کہ دوسروں کی مدد کرنا ہمارا دینی اور قومی فریضہ ہے اور جناح اقبال تھنکرز فورم سمیت جو لوگ بحیثیت ادارہ یا انفرادی طور پر یہ کام کر رہے ہیں وہ داد و تحسین کے مستحق ہیں . ڈاکٹر جمال ناصر نے اپنے خطاب میں انجمن اور جناح اقبال تھنکرز فورم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں کی خدمت ہی اصل عبادت ہے اور یہی نجات کا سب سے بڑا ذریعہ بھی ہے . انہو ں نے کہا کہ دوسروں کی مدد کسی کی معاشی حالت کے ساتھ ہی وابستہ نہیں بلکہ جن لوگوں کے پاس روپیہ پیسہ نہیں وہ اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کو خوشگوار بنا کر اور لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر کر بھی اس کار خیر میں شامل ہو سکتے ہیں . رانا عبدالباقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ صاحبان حیثیت لوگوں کو معاشرے کے محروم افراد کی مدد و تعاون میں بخل سے کام نہیں لینا چائییے

Back

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -