ہیڈ کانسٹیبل محمد عارف کی پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں نماز جنازہ ادا

ہیڈ کانسٹیبل محمد عارف کی پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں نماز جنازہ ادا

  

راولپنڈی( سٹی رپورٹر)گزشتہ رات شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل محمد عارف کی پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں نماز جنازہ اداکر دی گئی۔ نماز جنازہ میں سٹی پولیس آفیسر عباس احسن و دیگر افسران نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سید پور روڈ تھانہ بنی ناکے پر ڈیوٹی کے دوران ہیڈ کانسٹیبل محمد عارف اور واجد حسین نے ایک موٹر سائیکل پر سوار 02لڑکوں کو چیکنگ کے لیے روکا جس پر موٹر سائیکل سواروں نے سیدھے فائر کر کے دونوں جوانوں کو زخمی کر دیا۔ محمد عارف ہیڈ کانسٹیبل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔ جس کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹر ز راولپنڈی میں اد ا کر دی گئی ۔ نماز جنازہ میں سی پی او رراولپنڈی عباس احسن ، ایس ایس پی آپریشنزراولپنڈی سید علی اکبر سمیت راولپنڈی پولیس کے افسران و جوانوں اور میڈیا کے نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔نمازہ جنازہ کے بعد شہید ہیڈکانسٹیبل محمد عارف کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور بعد ازاں شہید ہیڈ کانسٹیبل کی اس کے آبائی گاؤں موہڑہ علاقہ تھانہ چونترہ میں نماز جنازہ کی ادائیگی کی گئی۔ بعدازاں شہید ہیڈ کانسٹیبل کے جسدِ خاکی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی۔شہید ہیڈکانسٹیبل محمد عارف 2007ء میں محکمہ پولیس میں بھر تی ہوئے اور بعد ازاں ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی یاب ہوئے ۔ شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد عارف نے اپنے ورثاء میں والد ،والدہ ، بیوی اور چار بچوں جن میں دو بیٹے اور دو بیٹیا ں شامل ہیں کو سوگوار چھوڑا ۔ راولپنڈی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل ، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ بنی میں مقدمہ درج کر کے ایس پی راول کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی جا کر نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -