ڈیو ٹی کے دوران زخمی ہونے والے کانسٹیبل واجد حسین کی دوبارہ عیادت
راولپنڈی( سٹی رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر عباس احسن نے گزشتہ رات ناکے پر ڈیو ٹی کے دوران زخمی ہونے والے کانسٹیبل واجد حسین کی دوبارہ عیادت کی اور زخمی کو تمام تر طبی سہولیات فراہم کر نے کے احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسرراولپنڈی نے گزشتہ رات تھانہ بنی کے علاقے میں پکٹ ڈیوٹی پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے کانسٹیبل واجد حسین کی ہولی فیملی ہسپتال میں جا کر عیا دت کی تھی۔جودوبارہ سی پی اوراولپنڈی ہولی فیملی ہسپتال پہنچے اورزخمی کانسٹیبل کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔اس موقع پر سی پی او راولپنڈی نے ہسپتال کے عملہ کو زخمی کانسٹیبل کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر نے کا کہا اور زخمی کانسٹیبل واجد حسین کو پھول اور نقد مالی امداد بھی فراہم کی۔