قمار بازوں کے خلاف کاروائی،9ملزمان گرفتار

قمار بازوں کے خلاف کاروائی،9ملزمان گرفتار

  

راولپنڈی( سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 09ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے رقم 12000روپے، 07عدد موبائل فون ، 03عدد طلائی گھڑیاں اور تاش کے پتے برآمد کرلئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کلر سیداں پولیس کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ چند اشخاص گوہر مارکیٹ شاہ باغ میں بذریعہ تاش جواء کھیل رہے ہیں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے لقمان، ظہیر ، منصب دار ، طارق، نصیر، ارشد ، خالد ، اعزاز، خالد محمودکو گرفتار کر کے رقم 12000روپے ،07عدد موبائل فون ، 03عدد طلائی گھڑیاں اور تاش کے پتے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -