ایپسما راولپنڈی کے زیر اہتمام راولپنڈی آ رٹس کونسل میں عطاء الرحمن تصنیف دل کی باتیں کی تقریب پزیرائی کا انعقاد

ایپسما راولپنڈی کے زیر اہتمام راولپنڈی آ رٹس کونسل میں عطاء الرحمن تصنیف دل ...

  

راولپنڈی ( سٹی رپورٹر)ایپسما راولپنڈی کے زیر اہتمام راولپنڈی آ رٹس کونسل میں عطاء الرحمن چوہدری کی تصنیف دل کی باتیں کی تقریب پزیرائی کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی راشد شفیق تھے جبکہ صدارت کتاب کے مصنف عطاء الرحمن چوہدری نے کی۔ دیگر مقررین میں ڈاکٹر اطہر قسیم، ڈاکٹر زاہد حسن چغتائی، ایپسما کے صدر ابراراحمد خان، آ فتاب احمد سلہری، ڈاکٹر فرزند علی ہاشمی، نظامی اور پروفیسر محمود اعجاز بٹ شامل تھے۔ راشد شفیق اور تمام مقررین نے دل کی باتیں کے مصنف عطاء الرحمن چوہدری کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا انھوں نے کہا کہ یہ کتاب مختلف کالموں کا ایک خوبصورت گلدستہ ہے اس میں علاقائی مسائل، تہذیب و ثقافت، تعلیمی معاملات، عظیم تاریخی شخصیات اور اسلامی تعلیمات کو موضوع بنایا گیا یقینی طور پر یہ کتاب آ نے والی نسلوں کے لیے خوبصورت ذخیرہ علم کا درجہ رکھتی ہے۔ ہر شعبہ ہائے زندگی کے لوگ اس سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ راشد شفیق نے کتاب میں ٹیکسلا کی ہزار وں سالہ قدیم تہذیب کے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بزرگ جس وقت ہجرت کر کے پاکستان آ ہے تھے تو سب سے پہلے ٹیکسلا آ ہے تھے اس شہر سے ہماری بڑی خوبصورت یادیں وابستہ ہیں۔ عطاء الرحمن چوہدری نے تمام شرکاء تقریب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح انھوں نے میری اس کاوش کو سراہا ہے اور پزیرائی فرمائی ہے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ میں کس طرح ان کا شکریہ ادا کروں خاص طور پر میں ایپسما راولپنڈی ڈویژن کے صدر ابراراحمد خان اور دیگر تمام تنظیمی دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -