10دسمبر سے ملک کے مختلف علاقوں میں معمول سے زائد بارش ، برف باری کا امکان

10دسمبر سے ملک کے مختلف علاقوں میں معمول سے زائد بارش ، برف باری کا امکان

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے مختلف علاقوں میں 10 دسمبر کے بعد وقفے وقفے سے بارش اور برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر میں مری اور گلیات میں معمول سے زیادہ برف باری کا امکان ہے جبکہ 10 دسمبر سے 31 دسمبر کے دور ا ن وقفے وقفے سے بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے دسمبر میں تین یا چار سسٹم پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لیں گے اور ملک بھر میں بارش ہوگی، اس کے علاوہ شمالی علاقوں میں معمول سے 20 سے 30 فیصد تک زیادہ بارش اور برف باری کا امکان ہے۔

بارش برفباری

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -