راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی ،10ملزمان کو گرفتار

راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی ،10ملزمان کو گرفتار

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی عباس احسن کی خصوصی ہدایات پر راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے10ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 5730گرام چرس، 1055گرام ہیروئن ، 150گرام آئس کرسٹل، 175بوتل شراب اور 15لیٹر کھلی شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پیرودہائی پولیس نے عمر خطاب سے 1920گرام چرس، تھانہ مندرہ پولیس نے عبدالعزیز سے 1300گرام چرس، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے محمد اللہ سے 1260گرام چرس، ولی اللہ سے 1250گرام چرس، تھانہ صادق آباد پولیس نے بلال سے 1055گرام ہیروئن ،150گرام آئس کرسٹل ، تھانہ کلر سیداں پولیس نے عابد سے 105بوتل شراب، ہارون سے 70بوتل شراب، تھانہ بنی پولیس نے احمد سے 05لیٹر کھلی شراب، وقاص سے 05لیٹر کھلی شراب اور تھانہ مورگاہ پولیس نے شہزاد سے 05لیٹر کھلی شراب بر آمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات در ج کر لئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر